پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہاہے:امریکی نائب صدر

پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہاہے:امریکی نائب صدر
Mike-Pence


کابل (24نیوز) امریکا کی پاکستان پر پھر الزامات کی بوچھاڑ، کابل پہنچتے ہی امریکی نائب صدر کے پاکستان مخالف بیانات دینا شروع کر دیئے، امریکی نائب صدر نے کہا پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیانات نہ تھم سکے، امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو نوٹس پر رکھا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہین مہیا کر رہا ہے، پاکستانی سرزمین آج بھی دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دے کر بہت کچھ کھو دے گا۔

امریکہ کو در پیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فوج افغانتسان میں رہے گی،مایک پینس کی اچانک افغانستان آمد، اشرف غنی اور عبداللہ کی ملاقات بھی ہوئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا  کہ امریکاکو بتانا چاہتے ہیں دنیا برائے فروخت نہیں , امریکی امداد مفت نہیں ہوتی بلکہ ان کے اپنے مفادات کے لیے ہوتی ہے،تمام تردھمکیوں کے باوجود فلسطین کی حمایت کریں گے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ویڈیو دیکھیں: