سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،ملتان اور مظفر گڑھ میں 2 دہشت گرد ہلاک،3 گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،ملتان اور مظفر گڑھ میں 2 دہشت گرد ہلاک،3 گرفتار
CTD-arrest


ملتان (24نیوز)  دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں،ملتان اور مظفر گڑھ میں دو دہشت گرد ہلاک،تین کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد کرسمس پر دہشت گردانہ کاروائی کرنا چاہتے تھے ان کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد ہوں گے وہیں مارے جائیں گے،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں، سی ٹی ڈی نے جلال پور پیروالا میں بڑی کارروائی کر کے دو دہشت گرد مار ڈالے جبکہ چار فرار ہو گئے,مارے جانیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں سے بارودی مواد، رائفل اور پسٹل بھی برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق دہشت گرد ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

سی ٹی ڈی نے ایک اور کارررائی مظفر گڑھ کے علاقے راولے والا میں چرچ کے قریب کی جہاں 3 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ملزموں سے ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا گرفتار ملزموں میں محمد نوید، شاہد نفیس اور محمدراشد شامل ہیں۔

پولیس کےمطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جبکہ ملزم کرسمس کے موقع پر دہشتگردانہ کاروائی کرنا چاہتے تھے، مزید کارروائی کی جارہی ہے، دہشت گردوں کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے۔