کراچی انڈسڑیل ایریامیں فیکٹری کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی انڈسڑیل ایریامیں فیکٹری کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
Fire-krachi


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں تولیہ فیکڑی میں لگی آگ پر ساڑھے تین گھنٹے بعد قابو پالیا گیا,فائربرگیڈ کی 8 گاڑیاں اور واٹر باوزر اور 10 فائر فائٹر نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کی تولیہ فیکٹری میں صبح آٹھ بجے اچانک آگ تھ جس پر ساڑھے تین گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے قابو پالیا گیا ہے، آگ نے تین منزلہ فیکڑی کو اپنی لیپیٹ میں لے لیا آگ کی شدت بڑھی تو پانی کی کمی کے باعث واٹر باوزر کو بھی طلب کیا گیا۔

مالکان کے مطابق اگ دھاگے کے گودام میں لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی ، جمعرات کی شام بھی سائٹ ایریا میں بھی پائپ فیکٹری میں اگ لگی جسے کئی گھنٹۓ کی جہدو جہد کے بجھایا گیا تھا۔