سکھر: پولیس اہلکار نے بہن ، پڑوسن کوآگ لگا دی

سکھر: پولیس اہلکار نے بہن ، پڑوسن کوآگ لگا دی


سکھر(24 نیوز) شادی والے گھرمیں غم کے سائے چھا گئے، ناپسندیدہ لوگوں کو شادی میں بلانے پرپولیس والے نے اپنی بہن اورپڑوسن کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ناپسندیدہ لوگوں کو شادی کی تقریب میں مدعو کرنے پر قانون کے محافظ بپھر گیا اور طیش میں آکر اپنی بہن اور پڑوسن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعہ۰ سے شادی کی تقریب میں وبال مچ گیا۔

پولیس کے مطابق مجرم کا نام محبوب بھٹو ہے اور وہ پیشہ کے لحاظ سے پولیس اہلکار ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ متاثرہ خواتین کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس  کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔