اسلام آباد: لوک ورثہ کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات

اسلام آباد: لوک ورثہ کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات


اسلام آباد(24 نیوز) کرسمس کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا آغاز، گرجا گھروں، بستیوں اور گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کا سلسلہ جاری، لوک ورثہ کی جانب سے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات کے چرچے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں لوک ورثا کی طرف سے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کی گئی تقریب نے سماں باندھ دیا۔

تقریبات میں شمولیت اختیار کرنے شرکا کا کہنا تھا کہ کرسمس پر جہاں دونوں مذاہب کے لوگ قریب آتے ہیں وہیں پر دنیا میں امن اور بھائی چارے کا پیغام بھی جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں سمیت بستیوں اور گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ لوگ سانتا کلاز کا روپ دھار کر خوشیوں کو دوبالا کر رہے ہیں۔