66 سالہ روسی سدر پیوٹن نے دوسری شادی کرنے کا اشارہ دے دیا

66 سالہ روسی سدر پیوٹن نے دوسری شادی کرنے کا اشارہ دے دیا


ماسکو ( 24 نیوز ) روس کے صدر پیوٹن نے دوبارہ شادی کا شوشا چھوڑ دیا، صحافی کے سوال پر پیوٹن پہلے مسکرائے اور پھر دوبارہ سےشادی کرنے کا اشارہ بھی دے دیا.

ماسکو میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ شاید وہ دوبارہ شادی کرسکتے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کس سے شادی کریں گے، 66 سالہ پیوٹن نے اپنی اہلیہ لیوڈ ملا سے 2013 میں علیحدگی کااعلان کیا تھا. ان کی شادی 1983 میں انجام پائی تھی،ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمر بھی اب تیس کی دہائی میں ہے اور ان کا سیاست سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

یاد رہے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ پیوٹن کے الینا نامی سابق اولمپیئن سے تعلقات ہیں تاہم پیوٹن نے یہ افواہ غلط قرار دی تھی۔