دسمبر کے آخری ہفتے بارشوں کی پیشگوئی

دسمبر کے آخری ہفتے بارشوں کی پیشگوئی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) ملک کے مختلف علاقوں میں 27 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظردسمبر کے آخری ہفتے میں مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔ ملک بھر میں 27 دسمبر سے 3 جنوری 2019 کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ،پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں شدید دھندکا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان اور سندھ کے خشک سالی والے علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔