امریکہ،غیر قانونی تارکین وطن کیلئے اچھی خبر

امریکہ،غیر قانونی تارکین وطن کیلئے اچھی خبر


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدرٹرمپ  کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی لگانے کے لئے دی جانے والی درخواست امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کردی،  عدالت نے وفاقی جج کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تفصیلات  کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے وفاقی جج کے فیصلے کو برقرار رکھا،  امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی وفاقی جج کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے داخلے پر پابندی لگانے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 4 اپریل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسکو کی سرحد کی حفاظت کے لیے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے، امریکی صدر نے اس سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے داخلے پر پابندی لگانے سے روک دیا۔

مزید ویڈیوز کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos