حکمران جماعت کے فیس بک، ٹوئٹر اکاؤنٹس بند

حکمران جماعت کے فیس بک، ٹوئٹر اکاؤنٹس بند


ڈھاکہ (24نیوز) فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلادیش میں انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی سربراہی میں چلنے والے اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیئے. 

تفصٰیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلا دیش میں جھوٹی خبروں کی اشاعت اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے حکمران جماعت کے 9 پیجز اور 6 اکاؤنٹس بند کردیئے۔ بند کیے جانے والے فیک اکاؤنٹس اور پیجز حکمراں جماعت کے زیراستعمال تھے اور ان کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی جس میں اپوزیشن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پوسٹ کی جاتی تھیں۔

وسری جانب بنگلا دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کا کہنا ہے کہ جو افراد ان فیک اکاؤنٹس کو استعمال کررہے تھے اُن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ بنگلا دیش میں 30 ملین افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے یہ اقدام 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اُٹھایا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔