زیر حراست پروفیسر کی ہلاکت پر فواد چودھری بھی چُپ نہ رہے

زیر حراست پروفیسر کی ہلاکت پر فواد چودھری بھی چُپ نہ رہے


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پروفیسر جاوید کو مرنے کے بعد بھی ہتھکڑیاں لگی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نام لیے بغیر شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ غریب ہیں تو لاش سے بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلیں گی۔ اگر امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں محلوں کو ہی سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروفیسر میاں محمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس کے غیر قانونی قیام کے کیس میں ملوث تھے اور نیب کی زیر تفتیش تھے۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں دو ماہ سے قید تھے جہاں بیرک میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔