امریکی صدر ٹرمپ عمران خان کے نقش قدم پر، چندہ مانگنا شروع کردیا

امریکی صدر ٹرمپ عمران خان کے نقش قدم پر، چندہ مانگنا شروع کردیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے معاملے پر بڑا یو ٹرن لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ حکومت میں آئے تو کہا کرتے تھے کہ اس دیوارکا پیسہ وہ میکسیکو سے وصول کریں گے۔

سوشل میڈیا پر میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی فنڈنگ کے لیے ایک پیج منظر عام پر آ چکا ہے  جس میں ٹرمپ کے 63 ملین ووٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امریکی صدر کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک ارب ڈالر فنڈ دیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے دیوار پر خرچے کا تخمینہ 250 بلین ڈالر کے لگ بھگ بتایا اس حساب سے فی ووٹر 400 امریکی ڈالر چندہ دینا ہو گا ،ڈیموکریٹس کے مطابق اس دیوار کی تعمیر پر 70 بلین ڈالر خرچہ آئے گا ۔

دوہزار سے اب تک اس سرحد سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد 90 فیصد کم ہو چکی ہے دو سے تین فیصد قانونی طریقے سے ویزہ لیکر امریکا آتے ہیں۔ گو فنڈ نامی سوشل میڈیا پیج نے دیوار کے فنڈ کے لیے عطیات کو بالکل صحیح جگہ قرار دیا ہے،حالانکہ ٹرمپ نعرے لگوایا کرتے تھے( دیوار کے لیے پیسہ کون دے گا؟ تو لوگ کہتے، میکسیکو ۔۔۔ اگر یہ دیوار نہ بن سکی تو فنڈ تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کو چلا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔