ڈی جی آئی ایس پی آر کے کرکٹ کھیلنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

ڈی جی آئی ایس پی آر کے کرکٹ کھیلنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل


24نیوز : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے کرکٹ کھیلنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے کرکٹ کھیلنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔   ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور رات ڈھائی بجے کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے رہے، میجر جنرل آصف غفور نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے خوب چوکے چھکے مارے، شہری ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ گھل مل گئے اور سلیفیاں بھی لیں. 

شاہد آفریدی کی اس ٹوئیٹ کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لالا آپ کو مِس کیا، لیکن اگر آپ ہوتے تو مجھے کوئی بیٹنگ نہ کرنے دیتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ کراچی کے نوجوانوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی۔