پاکستان میں امن کیلئے ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی: آرمی چیف

پاکستان میں امن کیلئے ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی: آرمی چیف


24نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کیلیے ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، پاکستان امن اور دوست ممالک پر یقین رکھتا ہے، جدید ٹیکنالوجی نے جنگی ہیت تبدیل کردی ہے۔ ملک میں بڑی قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا ہے.

امن وسلامتی کیلیے پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والےاہلکاروں نے قربانیاں پیش کیں، یقین،ایمان اوراتحاد کے ذریعے ہمیں ان قربانیوں کی قدر کرنی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ اب ہمیں پرعزم ہوکرتنازعات کی بجائے خوشحالی کی جانب بڑھنا ہوگا۔