شعیب ملک نے 'اذہان' کی پہلی مکمل تصویر شیئر کر دی

شعیب ملک نے 'اذہان' کی پہلی مکمل تصویر شیئر کر دی


( 24 نیوز ) انتظار کی گھڑیاں ختم، آگیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو انتطار،  شعیب ملک نے بالآخر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے' اذہان مرزا ملک ' کی تصویر شیئر کر دی۔  قبل ازیں ثانیہ مرزا نے اذہان کی صرف جھلک ہی دکھائی تھی لیکن اب شعیب ملک نے پہلی مرتبہ اپنے فرزند کی مکمل تصویر شیئر کی ہے۔

یاد رہے رواں سال 30 اکتوبر کو  شعیب اور ثانیہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، جس کا نام ' اذہان مرزا ملک ' رکھا گیا تھا۔