فاروق بھائی 5فروری تک مان جائیں تو پوزیشن بحال کر دیں گے: کنور نوید جمیل

فاروق بھائی 5فروری تک مان جائیں تو پوزیشن بحال کر دیں گے: کنور نوید جمیل


کراچی (24 نیوز) وعدہ وفا ہوا نہ دعویٰ سچ ثابت ہوا، لڑائی برقرار، ملنا ملانا، آنا جانا، سب بےکار، فاروق ستار مفاہمتی دروازہ کھول کر اسلام آباد چل دیئے۔ کنور نوید جمیل دروازے میں انٹری دینے کو تیار۔

متحدہ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ فاروق بھائی مان جائیں تو انہیں 5 فروری کی پوزیشن پر بحال کردیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:  میاں نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار

دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کیے جانے کے فیصلہ کو پوری سیاسی برادری کے لیے دھچکہ قرار دے دیا۔

انھوں نے مشورہ دیا کہ جب تک پارلیمان کوئی آئینی و قانونی راستہ نہ نکالے، اس وقت تک محاذ آرائی کا راستہ نہ اپنایا جائے۔