پارلیمان کو بے توقیر نوازشریف نے کیا: خورشید شاہ

پارلیمان کو بے توقیر نوازشریف نے کیا: خورشید شاہ


اسلام آباد (24 نیوز) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

نواز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے دیئے گئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ نہ ماننے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کو بے توقیر نوازشریف نے کیا۔ شہبازشریف کسی صورت نوازشریف سےنہیں الجھیں گے۔ موجودہ صورتحال میں مریم نوازپارٹی کولیڈ کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے: میاں نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار

واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہ میں تین رکنی بنچ نے کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا۔