چیمپئینز لیگ راؤنڈ 16 فرسٹ لگ مقابلے میں شاختار نے روما کو شکست دے دی

چیمپئینز لیگ راؤنڈ 16 فرسٹ لگ مقابلے میں شاختار نے روما کو شکست دے دی


مانچسٹر(24نیوز) چیمپئینز لیگ راؤنڈ 16 فرسٹ لگ مقابلے میں شاختار نے فٹبال کلب روما کو شکست دے دی،مانچسٹر یونائیٹد اور سی ویلیا کا مقابلہ برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق شاختار فٹبال کلب کے ہوم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئینز لیگ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندارآغاز کیا گیا اور مخالفین نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں روما نے گول کر کے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف میں ہوم فینز نے اپنی ٹیم کا بھر پور ساتھ دیا اور 52 ویں منٹ میں شاختار کے کھلاڑی فاکنڈو فریرہ نے گول کر کے میچ برابر کردیا جس کے بعد 71 منٹ شاختار کی جانب سے فریڈ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

چیمپئیمز لیگ کے ایک اور میچ میں سپین کے فٹبال کلب سی ویلیا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول پر ایک کے بعد ایک حملہ کیا مگرمخالف ٹیم کے گول کیپر ڈیوڈ ڈاہیہ کی جارحانہ گول کیپئنگ کی بدولت کامیابی حاصل نا کر سکے اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

چیمپئنز لیگ راؤنڈ 16 کے دوسرے لیگ کے مقابلے اگلے ماہ شروع ہوں گیں ۔