’’میں بھی نواز ہوں‘‘پارٹی کارکنوں کے پنجاب ہاؤس میں نعرے


اسلام آباد(24نیوز)مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب ہاؤس کے باہر جمع ہو گئی اور نوازشریف کے حق میں شدید نعرہ بازی کی جس پر نوازشریف اجلاس کی صدارت چھوڑ کر پنجاب ہاؤس کی چھت پر آگئے.
یاد رہے مسلم لیگ ن کا اجلاس پنجاب ہاؤس میں جاری ہے جس میں پارٹی کے نئے صدر اور قائم مقام کے صدر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا،اس اجلاس میں تمام اہم رہنما شریک ہیں۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا ۔28جولائی 2017ء کے بعد کیے گئے فیصلے بھی کاالعدم قرار دے دیے گئے تھے۔