نوجوان کرکٹرز نے جونیئر ملتان سلطانز ٹیم بنا لی

نوجوان کرکٹرز نے جونیئر ملتان سلطانز ٹیم بنا لی


اسلام آباد(24نیوز) نوجوان کرکٹرز بھی ملتان سلطانز کے مداح ہیں۔ نوجوان پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی کامیابی کے لیے بھی کافی پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کا رنگ شہر اقتدار میں سب پر چڑھ گیا ہے۔ نوجوان کرکٹرز نے ملتان سلطان کے رنگ میں رنگ کے جونیئر ملتان سلطانز ٹیم بھی بنا لی۔ ٹیم میں محمد عرفان اور جنید بھی شامل ہیں۔ جونیئر ملتان سلطانز نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان سے محبت کرتے ہیں۔

شہر اقتدار کے نوجوان کھلاڑیوں نے ملتان سلطانز کے ٹیم کمبینیشن کو سراہتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

ملتان سلطانز کی فتح کے لیے اسلام آباد کے نوجوان کرکٹرز پر امید نظر آتے ہیں کہتے ہیں ہر لمحہ ٹیم کے ساتھ ہیں ٹیم پی ایس ایل میں سب پر بھاری ثابت ہوگی۔