کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کے 320 ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کے 320 ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ


(24نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز کے 320 ریکروٹس کی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ڈی جی کوسٹ گارڈ بریگیڈیئرسجاد سکندر رانجھا کا کہنا ہے کہ کوسٹ گرڈز پاکستان کے سمندروں کے نگہبان ہیں۔ جو ملک کی اہم اور باوقار فورس ہے۔ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں بھی خواتین اور مرد اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

کراچی میں کورنگی پاکستان کوسٹ گارڑٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آوٹ پریڈ،، پریڈ میں 320 ریکروٹس نے حصہ لیا۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئرسجاد سکندر رانجھا نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

اپنے خطاب میں ڈٰی جی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ بیک وقت سمندر اور زمین پرتعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دوصوبوں سندھ اوربلوچستان میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے

اس دوران ٹریننگز مین نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔ دوسری جانب پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں بھی ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ خواتین اور مرد اہلکاروں نے اپنی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔

تقریب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ مہمان خصوصی تھے۔ ریکروٹ کورس ففتھ کے 819 جوان اور کورس 37 بیج کی 275 خواتین پاس آؤٹ ہوئیں کمانڈنٹ فیصل عبداللہ نے اہلکاروں کو ٹریننگ کی کامیابی مکمل کرنے پر مبارکباددی۔