ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری

ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری


کراچی(24نیوز) ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم چوتھے روز بھی جاری شہریوں میں شعور بیدار کرنے کےلئے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ ٹوئنٹی فور نیوز نے کراچی میں آگاہی مہم شروع کی تو شہریوں نےبھی مہم کو خوش آئند قرار دیا۔

ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹوئنٹی فور نیوز نے کے نمائندگان سڑکوں پر موجود ہیں۔ جو قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اسے سمجھا جارہا ہے۔ اور پھر شہری بھی تسلیم کرتے ہیں کہ قانون کی پاسداری ضروری ہے۔

ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹریفک قوانین کے احترام میں مہم ہر سطح پر سراہی جارہی ہے۔ جسے ٹریفک پولیس سمیت شہریوں نے دیگر چینلز کے لئے باعثِ تقلید قرار دیا ہے۔