امن لوٹا تو زندگی بحال ہوئی،جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کام شروع

امن لوٹا تو زندگی بحال ہوئی،جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کام شروع


جنوبی وزیرستان(24 نیوز) ترقیاتی کام شروع کردیے گئے،تحصیل لدھا میں پولیٹکل انتظامیہ نے کئی منصوبوں کا آغاز کردیا،کئی مکمل بھی کرلیے گئے،خواتین کوباعزت روزگارکے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل لدھا میں امن کی بحالی کے ساتھ ترقیاتی کام بھی شروع کردیے گئے۔ پارکس،انتظارگاہیں اور شمسی ٹیوب ویل سمیت کئی منصوبے شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے خواتین کے باعزت روزگار کے لیے دستکاری سینٹربھی کھول دیے۔ سینٹرز میں خواتین سمیت 100 سے زائد افراد کو تربیت بھی فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ تربیت مکمل کرنے والوں میں پولیٹیکل انتظامیہ نے اوزار بھی تقسیم کیے۔ تربیت حاصل کرنے والوں نے نہایت خوبصورت علاقائی ملبوسات اورگھریلواشیا تیارکیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اشیا مختلف شہروں میں نمائش کے لیے پیش بھی کی جائیں گی۔