اسٹاک مارکیٹ نے نواز شریف کی دوبارہ نااہلی کا کوئی اثر نہ لیا

اسٹاک مارکیٹ نے نواز شریف کی دوبارہ نااہلی کا کوئی اثر نہ لیا


کراچی (24 نیوز) اسٹاک مارکیٹ نے نواز شریف کی دوبارہ نااہلی کا کوئی اثر نہیں لیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی تیزی میں بدل گئی، ہنڈرڈ انڈیکس چھ سو سے زائد پوائنٹ بڑھ گیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تو ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو سے زائد پوائنٹ کی مندی پر ہوا، تاہم خریداری میں اضافے سے بازار کی مندی کم ہوتے ہوتے تیزی میں بدل گئی، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں بارہ سو پوائنٹ کا اتار چڑھاو دیکھا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس پہلے پانچ سو پوائنٹ کم ہونے کے بعد سات سو پوائنٹ اوپر گیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس چھ سو آٹھ پوائنٹ کے اضافے سے تینتالیس ہزار پانچ سو اٹھائیس پر بند ہوا۔

تین سو اکسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، دو سو چھبیس کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو انیس کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر انیس کروڑ چھ لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت ایک کھرب پندرہ ارب روپے کے اضافے سے نوے کھرب ارتیس ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔