ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی پر جھپٹنے کو تیار

ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی پر جھپٹنے کو تیار


ملتان (24نیوز) ملتان سلطانزکے کوچ ٹام موڈی اورکپتان شعیب ملک افتتاحی میچ جیتنے کیلئے پُرامید، پی ایس ایل تھری کا میلہ سجنے کو ہے،افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی پر جھپٹنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے امید ظاہر کی ہے کہ افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرکے لیگ کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔ سلطانوں کے کپتان شعیب ملک نے اپنی ٹیم کے مداحوں کو یقین دلایا کہ میچز کا رزلٹ کچھ بھی ہوملتان سلطانز کی ٹیم لیگ میں فائٹ کرتی دکھائی دےگی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ٹام موڈی پرعزم ہیں کہ ان کی ٹیم پی ایس ایل تھری میں مدمقابل ٹیموں کوٹف ٹائم دے گی۔