پی ایس ایل، سٹہ باز سر گرم، پہلے میچ کیلئے کروڑوں کا جوا لگ گیا

پی ایس ایل، سٹہ باز سر گرم، پہلے میچ کیلئے کروڑوں کا جوا لگ گیا


 کراچی(24نیوز) پی ایس ایل میچ سے قبل ہی سٹے بازسرگرم ہوگئے، سٹہ بازوں نے پشاور زلمی کو فیورٹ قراردے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کیلئے بکیز نے 50 ہزار روپے کے بھاؤسے ریٹ کھول دیئے، موبائل کے زریعے نیٹ ورکنگ کا بڑا جال بکیوں نے بچھا دیا۔

دوسری جانب سندھ پولیس کی سٹھے بازوں کے خلاف کوئی حکمت عملی نہیں کی گئی ، بڑے سٹھے بازوں نے پولیس کی جیبیں بھی گرم کرنا شروع کردی. سٹھے بازوں کے بڑے ٹھکانے بہادر آباد ، سولجر بازار اور ڈیفنس میں موجود ہیں۔

مشہور زمانہ بکی فیصل بافیلا پچھلے روز جوئے میں تیس لاکھ روپے کی رقم ہار چکا ہے۔