احتساب عدالت میں پیشیوں کا سلسلہ جاری،نواز شریف کے چہرےپر گھبراہٹ کے آثار نمایاں

احتساب عدالت میں پیشیوں کا سلسلہ جاری،نواز شریف کے چہرےپر گھبراہٹ کے آثار نمایاں


اسلام آباد(24نیوز) شریف خاندان کی احتساب عدالت میں پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد آج عدالت سے واپسی پر ن لیگ کی قائد کے چہرے پر تھے گھبراہٹ کے آثار، نواز شریف نے امیر مقام کو گاڑی سے اتارا، مریم کو بٹھایا اور پنجاب ہائوس کیلئے روانہ ہوگئے، بے چارے امیر مقام اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی قانون کے شکنجے میں پوری طرح پھنس گئی۔ نواز شریف پہلے وزارت عظمی سے اور اب پارٹی صدارت سے نااہل ہوگئے لیکن نیب ریفرنسز میں پیشیاں جاری ہیں۔ آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم کے چہرے پر تھے گھبراہٹ کے آثار نمایاں تھے۔ عدالت سے واپسی پر گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے پرویز رشید کو ڈھونڈتے رہے۔ مریم نواز والد کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھنے لگیں تو نواز شریف نے انہیں روک دیا، نواز شریف نے مریم سے کہا انہیں پرویز رشید سے ضروری بات کرنا ہے۔ پرویز رشید ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ آپ آگے بیٹھیں۔ مریم نواز نے والد کے ساتھ بیٹھنے کی ضدکی لیکن نواز شریف نے منع کر دیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے عدالت سے باہر آنے سے پہلے امیر مقام نواز شریف کی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر براجمان تھے۔ امیر مقام کا ان کی سیٹ پر بیٹھنا نواز شریف سے براداشت نہ ہوا۔ بڑے طریقے سے امیر مقام کو گاڑی سے اتارا۔ مریم کو ان کی جگہ بٹھایا اور پنجاب ہاؤس کیلئے روانہ ہوگئے۔ امیر مقام بے چارے اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔کسی دوسری گاڑی میں بیٹھ کر پنجاب ہائوس پہنچ گئے۔