سپریم کورٹ کے احکامات،شادی ہال کومسمارکرنے کی بجائےتھڑاتوڑکرخانہ پری کردی گئی

سپریم کورٹ کے احکامات،شادی ہال کومسمارکرنے کی بجائےتھڑاتوڑکرخانہ پری کردی گئی


کراچی(24نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پرکے ڈی اے تجاوزات کے خلاف دکھاوے کا آپریشن،حسن اسکوائرکےقریب شادی ہال کومسمارکرنے کی بجائے سامنے والاتھڑاتوڑکرخانہ پری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کے قریب سپریم کورٹ کے احکامات پر شادی ہال کو مسمار کرنے کے بچائے صرف سامنے کا دھڑا توڑ کر جھٹکا آپریشن کردیا گیا۔ ڈائیریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈی اے رضا قائم خانی کا کہنا تھا کہ جس مقصد کے لئے کے ڈی اے نے زمین دی اس کا غلط استعمال کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب کارروائی کے ڈی اے کی ٹیم نے گلستان جوہر بلاک 1 میں کی کاروائی کے دوران پارک کی بانڈری وال توڑ دی گئی۔ جس پر کے ڈی اے کی ٹیم اور علاقہ مکینوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے پولیس کی نفری بھی کے ڈی کی ٹیم کے ساتھ موجود تھی۔