پی ایس ایل 3: افتتاحی تقریب میں روشنیوں ،میوزیکل پرفارمنسز نے سماں باندھ دیا

پی ایس ایل 3: افتتاحی تقریب میں روشنیوں ،میوزیکل پرفارمنسز نے سماں باندھ دیا


دبئی (24 نیوز) پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دھماکے دار آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں روشنیوں اور میوزیکل پرفارمنسز نے سماں باندھ دیا۔

روشنیوں سے سجی، میوزک سے بھری پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا دھماکے دار آغاز ہوگیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ٹیمیں اپنے اپنے جھنڈوں کے ساتھ مارچ کرتی ہوئی میدان میں آئیں، ملتان سلطانز نے سب سے پہلے انٹری ماری۔

علی ظفر نے ہوا کے دوش پر میوزک پرفارمنس دے کر سب کے ہوش اڑا دیئے، اپنی دوسری پرفارمنس میں انہوں نے سب کو نچا دیا۔ عابدہ پروین نے تو ماحول صوفی کر دیا جبکہ شہزاد رائے نے مصالحے دار پرفارمنس دی۔ امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو نے بھی زبردست پرفارمنس دی۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

افتتاحی تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی سے ہوا، پھر سیٹی بجی اور کھیل شروع ہوگیا۔