ٹوئنٹی فور نیوز کی خبر پر ایکشن، وفاقی بیوروکریسی کی سنی گئی


اسلام آباد (24 نیوز) ٹوئنٹی فور نیوز کی خبر پر ایکشن ہوگیا، وفاقی بیوروکریسی کی سن لی گئی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

سیکرٹریٹ گروپ کے 12 افسران کی گریڈ 21 میں، 10 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کردی گئی۔ گریڈ 21 کے اختر جان، وزیر ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات، حسن بیگ گریڈ 21 میں ترقی پاکر سینئر جوائنٹ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینیات کردیئے۔ الطاف اصغر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات، سید طارق محمود جعفری ترقی پا کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری پلاننگ تعینات کردیئے۔ گریڈ 20 کے ساجد محمود قاضی، جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن اور گریڈ 20 کی سبینو سکندر جلال، جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کردیئے گئے۔