آسٹریلیا جانیوالی 2 بہنوں کی کوشش سعودی حکام نے ناکام بنادی

 آسٹریلیا جانیوالی 2 بہنوں کی کوشش سعودی حکام نے ناکام بنادی


ہانگ کانگ(24نیوز)ہانگ کانگ میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 2 بہنوں کی آسٹریلیا فرار ہونے کی کوشش کو سعودی حکام نے ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے 18 سے 20 سال عمر کی دونوں بہنوں کو ہانگ کانگ کے ائیرپورٹ پر اس وقت روکا، جب وہ آسٹریلیا جانے کی کوشش کر رہی تھیں،اس حوالے سے بتایا گیا کہ ریم اور راوان نامی دونوں بہنوں نے اپنے وکیل کو بیان دیا کہ انہوں نے اسلام مخالف بات کی اور اگر سعودی عرب میں جبراً واپسی ہوئی تو موت کی سزا کا خوف ہے۔

دو بہنوں نے پولیس حکام کو بیان دیا کہ اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں منانے سری لنکا گئی ادھر سے بھاگنے کا ارادہ کیا تھا،لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ اسلام ترک کرچکی ہیں اور سعودی عرب واپسی پر انہیں قتل کردیا جائے گا لہٰذا انہیں کئی ’ایسے ملک میں پناہ دی جائے جو خواتین کے حقوق کو تسلیم کرتا ہو‘۔لڑکیوں کامزید کہنا ہے کہ انہیں اپنے مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت نہیں تھی اور انہیں ’اچھی مسلمان لڑکی‘ بننے کےلئےکہا جاتاہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER