شام، کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق

شام، کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق


دمشق(24نیوز)شام میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شامی صوبے دیر الزور میں ملکی فورسز کی چھاؤنی کے قریب کار بم دھماکے کے باعث 20 افراد مارے گئے، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں آئل ورکرز بھی شامل ہیں، حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک بار پھر پیچھے سے وار کیا گیا ہے،

شامی فوجی اتحاد نے داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے عام شہروں کونکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، فوجی کارروائیوں اور فضائی بمباری کے باعث شمالی علاقے کو جنگجوؤں سے خالی کرالیا گیا ہے تاہم اب بھی متعدد علاقوں میں داعش کا قبضہ ہے۔

ترجمان فوجی اتحاد کے مطابق 50 ٹرک کے ذریعے سیکڑوں شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے،ترک صدر رجب طیب اردغان شام کے شمالی علاقوں کو غیر مسلح بنا کرکے بے گھر افراد اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کو بسانے کی بات کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER