بھارت کا تعصبانہ رویہ برقرار،آئی او سی نے اہم فیصلہ سنا دیا

بھارت کا تعصبانہ رویہ برقرار،آئی او سی نے اہم فیصلہ سنا دیا


 لاہور(24نیوز) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نےعالمی سپورٹس فیڈریشنز کو ہدایت کی کہ بھارت جب تک کھیلوں میں تعصب ختم نہیں کرتاکھیلوں کی میزبانی نہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوٹنگ ٹیم کو بھارتی ویزہ نہ دینے کا معاملہ پر آئی او سی نےبھارت میں ہونیوالےشوٹنگ ورلڈکپ کے25میٹرریپڈفائرایونٹ کااولمپک کوالیفائرکادرجہ معطل کردیا،پاکستانی شوٹرز کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنے پر آئی او سی نے یہ فیصلہ کیا، آ ئی او سی ایگزیکٹو بورڈ  نے فیصلہ کیا کہ بلاتفریق ایونٹس کی میزبانی کی یقین دہانی تک آئی او سی مستقبل میں بھارت میں کسی ایونٹ کے انعقاد پر بات نہیں کریگی ،آئی اوسی ایگزیکٹوبورڈنے کھیلوں کی بین الاقوامی فیڈریشنزسےبھی بھارت کوایونٹس کی میزبانی نہ دینے کا کہہ دیا۔

 بھارت کارویہ اولمپک چارٹرڈ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جب تک بھارت کھیلوں میں تعصب کاخاتمہ،اولمپک چارٹرکی پابندی یقینی نہیں بناتااسے ایونٹس کی میزبانی نہ دی جائے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نےبھارت میں مستقبل کےایونٹس کی میزبانی پر اس کے ساتھ جاری بات چیت  بھی معطل کردی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER