سانحہ ساہیوال:ذیشان کے بھائی کا جے آئی ٹی کی رپورٹ ماننے سے انکار

سانحہ ساہیوال:ذیشان کے بھائی کا جے آئی ٹی کی رپورٹ ماننے سے انکار


لاہور(24نیوز)سانحہ ساہیوال کےمدعی جلیل آج بھی سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جج کے سامنے پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ملزموں کو پیش کیا جاسکا جبکہ سانحہ میں مارے جانے والے ڈرائیور ذیشان کے بھائی احتشام نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو نہیں مانتے یہ خود ساختہ رپورٹ ہے۔

جے آئی ٹی کے  روبرو مدعی جلیل پیش ہوئے اور نہ ہی ملزموں کو پیش کیا گیا،مدعی جلیل نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ 25 فروری کے بعد عدالت میں حاضر ہوسکے گا، پیروی آفیسر مقبول انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جیل بھیج دیے گئے ہیں ،جس پر جوڈیشل انکوائری آفیسر نے سخت برہمی کا اظہارکیا اور ہدایت کہ ملزمان نا پیش کرنے کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا جائے ۔

تاہم سانحہ میں مارے جانے والے ڈرائیور ذیشان کے بھائی احتشام نے اپنا بیان حلفی جمع کرایا جس میں احتشام نے کہا ہے کہ وہ شروع سے ہی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تھا کیونکہ جے آئی ٹی کو ملزمان کو بنارہی ہے ، انہیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے ہمیں امید ہے انصاف ملے گا احتشام نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو نہیں مانتے یہ خود ساختہ رپورٹ ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer