نیوزی لینڈ کے محققین نے صحت مند زندگی کاراز بتادیا

نیوزی لینڈ کے محققین نے صحت مند زندگی کاراز بتادیا


آکلینڈ(24نیوز)نیوزی لینڈ کے محققین نے صحت مند زندگی کاراز بتادیا،روزانہ کی خوراک میں فائبر کتنا استعمال ہونا چاہیے، نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ڈنڈی کے محققین کہتے ہیں کہ خوراک میں کم از کم روزانہ 25 گرام فائبر شامل ہونا چاہیے۔

آپ کو یہ پھلوں، سبزیوں، ناشتے میں استعمال ہونے والے سیریلز، اسپغول کے چھلکے ، بغیر چھنے آٹے ، چھلکےدار اناج سے بنے پاستا، دالوں، چنوں، میوہ جات اور بیجوں میں ملے گا۔

زیادہ فائبر والی غذا کے استعمال سے امراض قلب ، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور پیٹ کے کینسر کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں جبکہ وزن کم کرنے، بلڈ پریشر پر قابو پانے اور کولیسٹرول کی سطح بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ تحقیق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد کے لیے بنائی گئی ہے جس کی معاونت کے ساتھ وہ اگلے سال تک فائبر کھانے اور اس کی مدد سے بہتر صحت پانے کے مطلق ضروری ہدایات جاری کرے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer