پولیس اہلکار کی زخمی کتے سے ہمدردی کی ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار کی زخمی کتے سے ہمدردی کی ویڈیو وائرل


ماسکو(24نیوز) روس میں زخمی کتے کیلئے ٹریفک روک دی گئی، پولیس اہلکار کی زخمی کتے سے ہمدردی کی فوٹیج نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق پروٹوکول کی خبریں تو آپ نے بہت پڑھی اور سنی ہیں جو کہ کسی اعلیٰ شخصیات کو دیا جاتا ہے، مگر روس جہاں اعلیٰ شخصیات اور حکمرانوں کو پروٹوکول دیاجاتا ہے وہی جانوروں کو بھی تحفظ فراہم کیاجاتا ہے، ایسا ہی واقعہ روس کی سٹرک پر پیش آیا،زخمی کتے کی مدد کے لئےپولیس اہلکار نےٹریفک روک دی۔

ٹریفک روکنے پر زخمی کتے نے آسانی سے سٹرک کو پار کرلیا، جس کے بعدٹریفک کو بحال کردیا گیا، پولیس اہلکار کی زخمی کتے سے ہمدردی کی فوٹیج نے سوشل میڈیا پر  خوب دھوم مچائی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER