سپہ سالار مورچوں پرپہنچ گئے، فوجی تیاریوں کاجائزہ لیا

سپہ سالار مورچوں پرپہنچ گئے، فوجی تیاریوں کاجائزہ لیا


(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے لیکن کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔   کسی بھی جارحیت کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ اورباگسرسیکٹرزکادورہ کیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر فارمیشن کمانڈرزنے انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال پربریفنگ دی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے لیکن کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ کسی بھی جارحیت کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا.