لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دےدی

 لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دےدی


شارجہ (24نیوز) پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائےجس کے جواب میں  لاہور قلندرز کے اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے35 رنز کا آغاز کیا،  سہیل 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہفخرزمان نے 35 گیندوں پر 63 رنز دھواں دھار اننگز کھیلی۔ سلمان بٹ 17،  آغا سلمان 2  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ برینڈن ٹیلر ایک رن بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔اس موقع پر کپتان اے بی ڈی ویلیئر نے ڈیوڈ ویزے کے ہمراہ ناقابل شکست 98 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو سیزن کی دوسری فتح دلادی۔ ملتان کی جانب سے جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں،  اے بی ڈی ویلیئر  میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔  ملتان سلطانز کی اوپننگ جوڑی نے 135رنز  کی شاندار شراکت قائم کی، جیمز ونس نے 84رنز بنائے، شعیب ملک10، عمر صدیق53،آندرے رسل7، ڈینیئل کرسٹین21،لاریع ایونس 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔  لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لامیچن نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔