نیب پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری میں حکومت کی ایک اور قلابازی

نیب پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری میں حکومت کی ایک اور قلابازی


اسلام آباد (24 نیوز) نیب پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری میں حکومت کی ایک اور قلابازی۔ نیب کے تجویز کردہ 5 نام نظر انداز کرتے ہوئے پی جی اے کے لئے حکومت نے تین نئے نام بھجوا دیے۔

نیب نے نئے تین ناموں پر اتفاق کرنے سے انکار کر دیا۔ نیب نے دوٹوک موقف میں کہا ہے کہ جو 5 نام پہلے تجویز کئے گئے ہیں انہی میں سے کسی ایک کو فائل کیا جائے۔

نیب ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے حکومت کو تین روز کی مہلت دے رکھی ہے۔ حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔