اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند


اسلام آباد (24نیوز) اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند ہو گئے جبکہ استغاثہ کے چوتھے گواہ قابوس عزیز کا بیان قلمبند نہ ہو سکا، کیس کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اسحاق ڈارکے خلاف ریفرنس کی سماعت کی ، استغاثہ کے 4 گواہ عدالت میں پیش ہوئے ، گواہ علی اکبر بھنڈر نے 1984 سے 1988 تک کی اراضی کی تفصیلات اوردستاویزات کی مصدقہ نقول پیش کی ، گواہ نے اسحاق ڈارکی اہلیہ کی اراضی کی تفصیلات بھی بتائیں ، گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب عبید سائمن نے اسحاق ڈاراوراہلیہ کے ذاتی اور ملکیتی کمپنیوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات سے اگاہ کیا ،نادرہ سے تعلق رکھنے والے گواہ قابوس عزیزنے بتایاکہ ریکارڈ ترتیب دینے کے دوسرے روز ہی ملازمت سے برطرف کردیا گیا گواہی کیلئے ڈارئریکٹرآپریشن نادرہ کوطلب کیا جائے ، عدالت نےکیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔