وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے


لاہور (24نیوز)خادم اعلیٰ  شہباز شریف آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے, وزیراعلی کو آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیب آفس میں متعلقہ کیس کے حوالے سے پیش ہونے کیلیے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت  کی ہے جس کے بعد انجوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ میں انوسٹی گیشن ٹیم کے  سامنے  پیش ہونگے۔

وزیر  اعلیٰ کی رہائش گاہ پر نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خاور الیاس کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا،  پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اور آشیانہ اقبال کی تفصیلات نیب کو بھجوائی جا چکی ہیں۔

نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کیخلاف ورزی کرتے ہوئے مستحق ٹھیکیدارچوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکے سے نوازا جس سے خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

نوٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے کنسلٹنسی کی مد میں انجنیئرنگ سروس پنجاب کو 19 کروڑ 20لاکھ کی منظوری دی جبکہ نیسپاک نے کنسلٹنسی کا تخمینہ 3کروڑ 50لاکھ روپے لگایا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔