نقیب قتل ، ر اﺅنوارکا کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار


کراچی(24نیوز) نقیب قتل پر تفتیش کے معاملے میں ر اﺅنوار نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق معطل ہونیوالے راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، ادھر سہراب گوٹھ میں محسود قبیلے کے جرگے میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، نقیب مقابلے کے اہم کردار نازک میر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ کسی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا تحفظات کا اظہا ر کرچکا ہوں مقدمہ ہوا تو عدالت کا سامنا کروں گا ،جبکہ گرفتار کیا جانیوالا نازک میرایس ایس پی راو¿انوارکیلئے بیٹرکے طورپرکام کرتاتھا ،اور نازک میرکی اطلاع پرہی ملیرپولیس نے مقتول نقیب اللہ کو حراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب محسودقبیلے کے عمائدین کاجرگہ سہراب گوٹھ میں ہوا ،جرگے میں محسودقبائل نے ایس ایس پی راو¿انوارکےخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔