کراچی : رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

کراچی : رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح


کراچی (24نیوز) رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا، مہم سے انکاری والدین کے گھر اداکاروں اور کھلاڑیوں کو بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کمشنر کراچی اعجاز خان نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے کھلاڑیوں اور اداکاروں کی مدد لی جائے گی۔ علاوہ ازیں پولیو سے بچاو کے قطرے پلوانے سے انکاری والدین کو رضا مند کرنے کے لئے محکمہ صحت نے دیگر طریقہ کار پر بھی عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ہیلتھ افیسر مسعود احمد سولنگی کے مطابق انکاری والدین کے گھر علاقائی رضا کاروں اور محلے کے مذہبی رہنماووں کو بھیجا جائے گا۔ انسداد پولیو مہم میں شہر کے 18ٹاؤن میں 24لاکھ بچوں کو مضر مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم 26 جنوری تک جاری رہے گی۔