راو انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ


کراچی (24نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں راو انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ملیر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔

.

ذرائع کے مطابق راو ٔ انوار کی گرفتاری کا فیصلہ ڈی آئی جی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے کی صدارت تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ثنااللہ عباسی نے کی، اس اجلاس میں سخت فیصلے کیئے گئے راو ٔ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

راو ٔ انوار جو کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں شامل ہیں، جس میں تفتیش جاری ہے،ماورائے عدالت قتل کیا گیا جس پر تحقیقات جاری ہیں، ان کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔