لال ،ہری اور پیلی چوڑیاں خواتین میں مقبول


گوجرانوالہ(24نیوز) خواتین سجنے سنورنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں،عید ہو یا شادی، خواتین مہنگے ملبوسات کے ساتھ خوبصورت چوڑیاں ضرور پہنتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لال ہری اور پیلی چوڑیاں مختلف ڈیزائنوں میں دکاندار فروخت کرتے نظر آتے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شادیوں کا سیزن شروع ہوتا ہے تو مہندی اور مایوں کے لئے ان چوڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے،ہول سیل مارکیٹوں سے دکاندار بیچنے کے لئے خرید کرلے جاتے ہیں ۔
بازاروں میں فروخت ہونے والی ان چوڑیوں کے نت نئے ڈیزائن دکانداروں نے خواتین کو متوجہ کرنے کے لئے سجائے ہوتے ہیں اور لڑکیاں بھی ان دیدہ زیب چوڑیوں کے ساتھ ملنے والے آرٹیفیشل سیٹوں کو ہاتھوں پر پہن کر دیکھتی ہیں پھر جو پسند آجائے ہاتھوں ہاتھ خرید لیتی ہیں ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ خواتین کی پسندآئے روز بدلتی رہتی ہے اس لئے وہ بھی نیا ڈیزائن بھی متعارف کرواتے رہتے ہیں ۔