کراچی:نشترپارک میں تعمیر کیاگیاگھر,شہرقائد کے پرانے رنگ آج بھی جھلکتے ہیں

کراچی:نشترپارک میں تعمیر کیاگیاگھر,شہرقائد کے پرانے رنگ آج بھی جھلکتے ہیں


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقہنشترپارک میں ایک ایساگھرموجودہے جس میں شہرقائد کے پرانے رنگ آج بھی جھلکتے ہیں۔ گھر کی چھت سے مزار قائد کا خوبصورت منظر بھی دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نشترپارک میں ایک ایساگھرموجودہے جس میں شہرقائد کے پرانے رنگ آج بھی جھلکتے ہیں۔ دروازے سے داخل ہوتے ہی ایک پرانی طرز کا درخت اور خوبصورتی سے سجایا گیا برامدہ ہے۔ جس کو اس طرح روشن کیا گیا تھا جیسے گویا آنے والے مہمان کا استقبال کررہا ہو۔ موسیقی کے رنگ بکیھرتاگراموفون ٬ ٹیلی فون ٬ قدیم شو پیس ٬ سنگھار میز جس کے آئینے میں عکس کے ساتھ ساتھ بیتے لمحےبھی آنکھوں میں چمک اٹھے۔ ٹائپ رائیٹر ٬ ریڈیو٬ حقہ ،خوب صورت قدیم فرنیچر اور کتابوں کے خزانے کو دیکھ کے دل خوش ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گھر کی چھت سے مزار قائد کا خوبصورت منظر بھی دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔ یہ گھر عکاسی کرتا ہے ہماری تہذیب کی،جسے دیکھ کے نسل در نسل خود کو ماضی سے قریب تر محسوس کرے گے۔