گوجرانوالہ: پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ,2ملزم گرفتار

گوجرانوالہ: پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ,2ملزم گرفتار


گوجرانوالہ (24نیوز) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے پتنگیں اور دھاتی ڈور کا کاروبار کرنے والے2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور دھاتی ڈور کا کروبار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے 2500 پتنگیں متعدد دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی گیئں ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور اور مریدکے سے پتنگیں اور دھاتی ڈور لا کر فروخت کرتے تھے ۔ جبکہ ملزمان عمیر اور عمر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔