ٹمبر مافیا نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے،اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری

ٹمبر مافیا نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے،اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری


اسلام آباد(24نیوز) شہر اقتدار میں درختوں کی کٹائی کا کام عروج پر ہے،درخت دشمن مافیا نے سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے،پہلے ایمبیسی روڈ اور اب آغا خان روڈ پر درختوں کی کٹائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کا حسن گہنانے لگا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے باوجود درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے،وزیراعظم ہاو¿س سے صرف ایک کلو میٹر دور درختوں کی کٹائی کی گئی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی روکنے کی ہدایت کی تھی۔ایمبیسی روڈ اور ملحقہ آغا خان روڈ پر درختوں کی کٹائی کا عمل پھر بھی نہ رک سکا۔۔

ذرائع کے مطابق درختوں کی کٹائی کا ٹھیکا سی ڈی اے نے انوائرمنٹل پروٹیکشن کمپنی کو دے رکھا ہے، درختوں سے لدے ٹرک ریڈ زون سے باآسانی گزر جاتے ہیں،کوئی ہاتھ روکنے والانہیں،شہری بھی درختوں کی کٹائی سے پریشان ہیں۔