نواز شریف اگلے انتخابات کولیڈ کریں گے:وزیراعظم

نواز شریف اگلے انتخابات کولیڈ کریں گے:وزیراعظم


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے، نواز شریف کوبلاوجہ عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے، نواز شریف کوکبھی ہائی جیکرتو کبھی مافیا بنایا جا تا ہے، جج بننے والے ہر شخص کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہتھا کہ جج بننے والے ہر شخص کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آنا چاہیئے۔ جو جج لگے ہیں ان کا رکارڈ کیا ہے۔ نواز شریف کو بلاوجہ عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔سیاستدانوں کو کبھی ہائی جیکراورکبھی سسیلین مافیا کہا جاتا ہے.آمروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں .ہم کوئی چورہیں یا ڈاکوہیں جواین آراو کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید واضح کیا کہ  اگلا الیکشن نواز شریف کی تصویر لگا کر لڑیں گے۔ نواز شریف کو بے وجہ عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ نواز شریف کو کبھی ہائی جیکر تو کبھی مافیا بنایا جا تا ہے ۔پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔میرے خلاف سازش نہیں ہو رہی ۔ نواز شریف اگلے انتخابات کو لیڈ کریں گے۔