شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں کے تصادم کا نوٹس لے لیا


لاہور (24نیوز) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں کے تصادم کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او امین وینس سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تصادم کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے،  انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، طلبا کے دو گروپس ایک  دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کررہےہیں، مشتعل طلبا نے ہوسٹلز کو آگ لگا دی جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے، پولیس کی جانب سے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کے حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔