اسٹیٹ لائف ٹاور :چیرمین نیب نے تعمیر میں بلا جواز تاخیر کا نوٹس لے لیا

اسٹیٹ لائف ٹاور :چیرمین نیب نے تعمیر میں بلا جواز تاخیر کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد(24نیوز) چیرمین نیب نے اسٹیٹ لائف ٹاور اسلام آباد کی تعمیر میں بلا جواز تاخیر کا نوٹس لے لیا، قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان، ٹاور کی تعمیر میں غفلت اور ناہلی سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال پر بھِی انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ اقبال جاوید نے اسلام آباد میں 22 سال سے زیرتعمیر اسٹیٹ لائف ٹاور کی عدم تکیمل پر نوٹس لے لیا۔ منصوبے میں غفلت اور نااہلی کے مرتکب افراد کے خلاف چیئرمین نیب نے انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ منصوبے کا تخمینہ ایک ارب 30 کروڑ تھا۔ب22 برس میں منصوبے کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا لیکن عمارت کی صرف 19 منزلیں تعمیر ہوسکیں۔جبکہ ابھی 3 منزلوں کی تعمیر باقی ہے۔

واضح رہے کہ چیرمین نیب نے اسٹیٹ لائیف ٹاور کی تعمیر میں تاخیر اور اسٹیٹ لائف کے چیئرمینز کی تواتر سے تبدیلی سے متعلق بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق کارروائی کرکے سزا دلوائی جاسکے۔